نواز شریف نے ان ہائوس تبدیلی کیلئے اپو زیشن سے رابطو ں کی اجازت دیدی

Dec 08, 2019

اسلام آباد ( محمد نواز رضا / وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدمحمد نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں کو ’’ان ہائوس تبدیلی‘‘کے آپشن حکومتی اتحاد اور اپوزیشن کی جماعتوں سے رابطے کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک اعلیٰ سطح کے وفدنے خواجہ آصف کی قیادت میں ہفتہ کو میاں نواز شریف سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں ملاقات کی۔ میاں نواز شریف سے ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگی وفد کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جانے والی قانون سازی میں مشروط تعاون کا فیصلہ کیا گیا ، مقدرحلقوں کو یہ باور کرایا جائے گا کہ ان ہائوس تبدیلی کے بغیر ملک کے حالات سنور سکتے ہیں اور نہ ہی ملکی معیشت کا پہیہ چل سکتا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) ان ہائوس تبدیلی کے لئے حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں سے’’ کچھ لو کچھ دو ‘‘ کے فارمولے پر عمل کیا جا سکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگی وفد نے میاںنواز شریف سیاسی معاملات پر کچھ دیر بات کی اور زیادہ وقت ان کی خیریت دریافت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق میاںنواز شریف کی صحت میں کوئی بہتری نہیں آئی ان کو مزید علاج کے امریکہ لے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں تاہم میاں نواز شریف امریکہ جانے پر رضا مند نہیں وہ اس بات زوردے رہے ہیں ، ان کا علاج لندن میں کروانے کی کوشش کی جائے، سابق وزیراعظم میاںنواز شریف سے ملاقات سے قبل مسلم لیگی رہنمائوں نے ظہرانے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے بھی ملاقات کی جس اس بات پر ارفاق رائے کا اظہار کیا گیا کہ دوبارہ الیکشن سے پہلے ان ہاس تبدیلی کے’’ آپشن ‘‘ کو بروئے کار لایا جائے میاں نواز اور میاں شہباز شریف نے پارٹی رہنمائوں کو ’’گائیڈ لائن ‘‘ دے دی ہے، پارٹی رہنمائوں کے اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت بارے میں عوامی سطح پر کوئی بات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ملاقات میں حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

مزیدخبریں