لندن (خصوصی نمائندہ‘نوائے وقت رپورٹ) شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی صحت بہتر نہیں ہو رہی مکمل علاج کیلئے سابق وزیراعظم کو امریکا لے جانا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریان کی رکاوٹ دور کرنے کی ٹیکنالوجی برطانیہ میں بھی دستیاب نہیں ہے اس لئے نواز شریف کو علاج کیلئے امریکا لے جایا جا سکتا ہے۔