پاکستان میں پرائمری ہیلتھ کئیر سسٹم کو مضبوط کرنا وقت کا تقاضا ہے ، ایرانی مشیر صحت

Dec 08, 2019

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر اللہ بخش نے کہا ہے کہ پاکستانی طبی ماہرین دورے میں ایرانی ہیلتھ سسٹم کا مطالعہ کریں گے۔ ہفتہ کو وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر اللہ بخش ملک کی قیادت میں پاکستانی ماہرین کے وفد نے تہران کا دورہ کیا اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ نے کہاکہ پاکستانی طبی ماہرین دورے میں ایرانی ہیلتھ سسٹم کا مطالعہ کریں گے۔انہوںنے کہاکہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر کی قیادت میں پاکستان میں پرائمری ہیلتھ کئیر سسٹم کو مضبوط کیا جارہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر ظفر مرزا کی قیادت میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کی رسائی ہر شخص تک یقینی بنائی جارہی ہے۔وفاقی سیکرٹری ہیلتھ نے کہاکہ اسلام آباد کو ہیلتھ کے حوالے سے ماڈل سٹی بنایا جارہا ہے ،ایران کا پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم بہت مضبوط ہے۔ڈاکٹر آسائی ایران کے وزیر صحت کے مشیر نے کہا کہ پاکستان میں پرائمری ہیلتھ کئیر سسٹم کو مضبوط کرنا وقت کا تقاضا ہے ،پرائمری ہیلتھ سسٹم مضبوط نہ ہونے کی وجہ سے بڑے ھسپتالوں میں مریضوں کا لوڈ بہت زیادہ ہے۔

مزیدخبریں