اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسینیٹرفیصل جاویدنے مریم نواز کی جانب بیرون ملک جانے کی درخواست جمع کرانے کے حوالے سے کہاہے کہ عجیب بات ہے بیمار باپ کی عیادت کیلئے بیٹے پاکستان نہیں آئے مگر بیٹی باہرجاناچاہتی ہے۔رہنما پی ٹی آئی سینیٹرفیصل جاوید نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ عجیب بات ہے، بیمار باپ کی عیادت کیلیے بیٹے پاکستان نہیں آئے مگر بیٹی باہرجاناچاہتی ہے۔ نوازشریف کی عیادت کے لیے مفرور بیٹے باہرموجود ہیں تو بھلا مریم نواز کو جانیکی کیا ضرورت۔فیصل جاوید نے کہا کہ اصل میں تومریم نواز کو واپس جیل میں ہوناچاہیے کیونکہ یہ صرف عیادت کیلیے ضمانت پرباہرآئی تھیں، عیادت کروانے والے توخود باہرنکل گئے،مریم نوازکواب جانے کی کیاضرورت۔