ملتان (سپیشل رپورٹر) نشتر ہسپتال کے شعبہ نیورو سرجری کے ڈاکٹرز نے محدود وسائل کے باوجود نہایت پیچیدہ اور طویل سرجری کر کے 25 سالہ نوجوان کی گردن میں بننے والی رسولی کو سرجری کے بعد باہر نکال لیا،25 سالہ کوٹ ادو کے رہائشی ندیم کو تین روز قبل نشتر ہسپتال لایا گیا جہاں گزشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر عامر داؤد کی سربراہی میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر زاہد شاہ،ڈاکٹر عامر اعظم،ڈاکٹر خصر حیات اور سٹاف میمونہ نے ندیم کی سرجری کی,چار سے پانچ گھنٹے کی طویل اور پیچیدہ سرجری کے بعد ندیم کی گردن سے 2 کلو وزنی رسولی نکال لی گئی،کامیاب سرجری کے بعد ندیم تیزی سے صحت یابی کی جانب گامزن ہے،ڈاکٹرز کی ٹیم نے بتایا کہ نوجوان شدید تکلیف میں مبتلا تھا اور اب رسولی پھیلتی ہوئی حرام مغز تک پہنچ چکی تھی جس کے باعث نوجوان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق تھے تاہم اب رسولی نکل جانے کے بعد ندیم باالکل نارمل طریقے سے زندگی گزار سکے گا