چترال (آن لائن) چترال شہر میں نیو بازار کے عقب میں واقع ایک رہائشی کمرے میں ہیٹر کے لئے استعمال کی جانے والی سلنڈرگیس لیکج سے دو افراد مردہ پائے گئے جن میں ایک چترال پولیس کا سب انسپکٹر رحمت الدین اور دوسرا ان کارشتہ دار نصیر الدین ہے جن تعلق کریم آباد کے گائوں ہنجیل سے تھا۔