اداکار محسن عباس کی سابق اہلیہ کا بچے کے ماہانہ خرچ کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع، 16 دسمبر تک جواب طلب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) محسن عباس کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل نے بچے کے خرچہ کیلئے سابق شوہر کے خلاف فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ عدالت نے ابتدائی کاروائی کرتے ہوئے محسن عباس سے 16 دسمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ اداکار محسن عباس اور انکی سابق اہلیہ کے درمیان جاری عدالتی جنگ میں ایک بار پھر تیزی آ گئی ہے۔ فاطمہ سہیل نے بچے کے خرچے کا کیس فیملی کورٹ میں دائر کر دیا۔ فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے فاطمہ سہیل کی درخواست پر سماعت کی اور عدالت نے اداکار محسن عباس سے جواب مانگ لیا ہے۔ عدالت نے محسن عباس کو ہدایت کی کہ 16 دسمبر کو جواب داخل کرائیں۔ فاطمہ سہیل نے درخواست میں یہ موقف اختیار کیا ہے۔ سابق شوہر بچے کا ماہانہ خرچہ ادا نہیں کر رہا۔ پابند کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...