اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہائوس میں جمہوریت کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، عمران خان حکومت ہر شعبے میں ناکامی کے بعد سازشی حربے استعمال کر رہی ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے پارلیمنٹ کو عملی طور پر غیر موثر بنا رکھا ہے ان کا کہنا تھا کہ فیصلے تو کیا قانون سازی تک پارلیمنٹ میں نہیں ہو رہی، اس حکومت کی کوئی سمت ہے نہ پالیسی ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ غریب سے نوالہ چھین کر فرمایا جاتا ہے کہ گھبرانا نہیں، اب عمران خان فرماتے ہیں پانچ سال تک نہیں گھبرانا، پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب قوم گھبرا کر تھک گئی اب گھبرانے کی باری آپ کی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں جمہوریت کیخلاف سازشیں ہو رہی ہیں: چانڈیو
Dec 08, 2019