چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن سارہ احمد کی تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج کے سماعت کل ہو گی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں ہمایوں فیض رسول کی وساطت سے آئینی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں وزیراعلی پنجاب، محکمہ داخلہ، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستگزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ محکمہ داخلہ نے فوڈ ریسورنٹ کی سی ای او سارہ احمد کو چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو کی چیئر پرسن تعینات کر دیا ہے۔ سارہ احمد کی تعیناتی بورڈ آف گورنرز کی نامزدگی کے بغیر کی گئی ہے۔ میرٹ کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔ حتمی فیصلے تک چیئرپرسن کو کام کرنے سے بھی روکا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ میں کل پیر کے روز اس درخواست پر سماعت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن