احمدپور سیال‘ بھیرہ میں برطرفیوں کیخلاف اراضی ریکارڈ سنٹرز ملازمین کا احتجاج‘ ہڑتال

احمد پورسیال (نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی طرف سے21ملازمین کی برطرفی کے خلاف اور مطالبات کے حق میں لینڈ ریکارڈ آفس احمد پور سیال کے عملہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ برطرف ملازمین کا جرم صرف اتنا ہے کہ انہوں نے بنیادی اور قانونی حقوق کے لیے خواب غفلت میں سوئی ہوئی مینجمنٹ کو جگایا۔ مہنگائی کے اس دور میںپچھلے تین سال سے پلرا ملازمین کو تنخواہ میں اضافہ نہیں ملا ہے۔ دیرینہ مطالبات پورے نہ ہونے کی وجہ سے پرامن احتجاج کیاجس پر مینجمنٹ نے21ملازمین کو برطرف کردیا۔ انہیں بحال کیا جائے۔ دریں اثناء پنجاب کی مختلف تحصیلوں میں اراضی ریکارڈ سنٹر کے کمپیوٹر ملازمین کی برطرفی کے خلاف تحصیل اراضی ریکارڈ سنٹر بھیرہ کے ملازمین نے دفتر کی تالہ بندی کر دی۔ کام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ سائلین خوار ہوتے رہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحصیل اراضی ریکارڈ سنٹر بھیرہ نصرت بوسال نے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ قانون کو ہاتھ لے کر عوام کو پریشان نہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن