سندھ حکومت تبدیل ہوئی تو جمہوری طریقے سے ہوگی: شفقت محمود

کراچی (نیٹ نیوز+ آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اگر سندھ حکومت تبدیل ہوئی تو جمہوری طریقے سے ہوگی۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان صحیح سمت کی طرف رواں دواں ہے۔ ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ برآمدات بڑھ رہی ہے۔ مہنگائی کے کچھ مسائل ہیں اس کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ایسا سننے میں آیا ہے سندھ حکومت میں اندرونی طور پر شدید اختلاف ہیں۔ کچھ لوگ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف ہیں۔ میری اطلاع کے مطابق سندھ کی حکومت گرانے کی بات نہیں ہوئی اگر حکومت تبدیل ہوئی تو جمہوری طریقے سے ہو گی، جب وقت آئے گا دیکھا جائے گا۔ اس سے قبل این ای ڈی یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کے دوران شفقت محمود نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ ماضی میں انجینئرز کو اپنا مقام نہیں مل سکا۔ ہماری حکومت اس مسئلے کو سمجھتی ہے اور اس کو حل کرنے کی خواہشمند بھی ہے۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے مزید کہا کہ خواتین کی متحرک شراکت کے بغیر ترقی کے اہداف کو حاصل نہیں کیا جاسکتا، انہیں بتایا گیا ہے کہ کامیاب انجینئرز میں 40 فیصد خواتین انجینئرز شامل ہیں، حکومت انجینئرز کو ان کا جائز مقام دلانے کے لئے پر عزم ہے۔ شفقت محمود جلسہ تقسیم اسناد کے مہمان خصوصی تھے جبکہ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے تقریب کی صدارت کی۔ جامعہ سے فارغ التحصیل طلباء میں 2133 گریجویٹس اور 843 ماسٹرزشامل تھے۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر 13 طلباء کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جبکہ نمایاں پوزشن حاصل کرنے والے 27 طلباء کو طلائی تمغے دیئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...