ساؤتھ ایشن گیمز، بلوچستان ٹیم کا عمدہ کارکردگی پر کوئٹہ پہنچنے پر والہانہ استقبال

لاہور(نمائندہ سپورٹس) نیپال میں ہونے والے ساؤتھ ایشن گیمز میں کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد بلوچستان کی 11 رکنی ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی۔ کھلاڑیوں کا ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔نیپال میں ہونے والے 13 ویں ساوتھ ایشن گیمز کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 11 رکنی ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی، ائیرپورٹ پر عزیز واقارب، کھلاڑیوں سمیت محکمہ کھیل کے حکام نے بھرپور استقبال کیا، ڈھول کی تھاپ پر رقص پیش کرکے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں پر گل پاشی کی۔کامیابی حاصل کرنیو الے کھلاڑی خوشی سرشارکہتے ہے کہ آئندہ بھی ایسی ہی دنیا بھر میں محنت اورلگن سے کھیل کرکے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔11 رکنی ٹیم کے کوچ شاہ محمد کا کہنا تھا کھلاڑیوں نے کامیابی حاصل کرنے کے لئے بھر پورمحنت کی جس پر انتہائی خوشی ہوئی۔نیپال میں ہونے والے ساوتھ ایشن گیمز میں بلوچستان سے کراٹے ٹیم نے 7 گولڈ، 6 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...