پاکستان ساؤتھ ایشین گیمز 2021 ء کی میزبانی کرے گا

Dec 08, 2019

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان میں کھیلوں کے بین الاقوامی ایونٹس کو فروغ دینے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات ہو رہے ہیں اور کرکٹ کے بعد دیگر بین الاقوامی مقابلے بھی ملک میں ہونا شروع ہو گئے ہیں۔پاکستان اولمپکس ایسو سی ایشن کے صدر عارف حسن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان 2021 میں ساؤتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا۔عارف حسن ساؤتھ ایشن 2021 کے گیمز کی میزبانی کا پرچم وصول کرنے کھٹمنڈو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 10 دسمبر کو اختتامی تقریب میں گیمز کا روایتی پرچم وصول کریں گے۔ساؤتھ ایشن 2021 کی میزبانی سے متلعق عارف حسن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز بہترین طریقے سے کرائیں گے، 2004 میں اسلام آباد میں گیمز ہوئے اس بار 3 شہروں میں کرانے کا منصوبہ ہے۔ خیال رہے کہ کھٹمنڈو میں ساؤتھ ایشین گیمز 2019 جاری ہے جس میں پاکستان نے اب تک 20 گولڈ میڈل، 24 سلور اور 33 برانز میڈلز حاصل کر لیے ہیں۔

مزیدخبریں