وزیر بجلی عمرایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں سے گردشی قرضوں میں تقریباً نصف تک کمی آئی ہے۔
اتوار کے روز مختلف ٹوئٹس میں انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گردشی قرضے ستتر ارب روپے تھے جن میں سے انتالیس ارب روپے بجٹ سے ادا کئے گئے اور اس کے بعد اب صرف 38 ارب روپے مالیت کے قرضے واجب الادا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب گردشی قرضوں میں ماہانہ بارہ ارب روپے کے قریب اضافہ ہورہا ہے۔
عمرایوب خان نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی گردشی قرضے میں بڑی کمی کا اعتراف کیا ہے اور ہم اس بات پر خوش ہیں کہ بینک نے حکومتی دعوؤں کی تصدیق کی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ماہانہ تین سو یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے غریب صارفین اور زرعی ٹیوب ویلز کیلئے رعایتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی پراعانت بھی فراہم کی جارہی ہے۔