فیروزوالہ ( نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نااہل وزیراعظم اور چاپلوس وزراء کا جانا ٹھہر گیا گرفتاریوں سے تحریکیں نہیں روکی جا سکتیں پی ڈی ایم حکومت سے نجات کی تحریک ہے پاکستان کو پرامن طور پر اسلامی جمہوری مملکت بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے 13 دسمبر حکومت کی رخصتی کی ڈیڈ لائن ہے ان حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اجتماعی استعفوں، تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ سمیت تمام آپشنز زیر ٖغور ہیں، 8دسمبر کے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔