قصور (نمائندہ نوائے وقت) چار روز قبل چونیاں کے علاقے کنگن پور نہر میں سنگدل باپ نے گھریلو تنگدستی کی وجہ سے اپنے پانچ بچوں کو نہر میں پھینک دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا جس پر ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں انکشاف کیا کہ مجھ سے بہت بڑا ظلم ہو گیا ہے۔ بچوں کی بہت یاد ستاتی ہے۔ نہر میں دھکا دیتے وقت بچوں نے شور نہیں کیا۔ اگر شور کرتے تو مجھے ان پر ترس آجاتا۔ بیوی سے تلخ کلامی اور جھگڑے پر طیش میں آ گیا تھا۔ رشتہ داروں کے طعنوں نے یہ کام کرنے پر مجبور کیا۔ میں بہت بڑا ظلم کر بیٹھا ہوں مجھے بچوں کی یاد ستاتی ہے۔
ظلم ہو گیا، یاد ستاتی ہے، تنگدستی پر بچوں کو نہر میں پھینکا: باپ کا اعترفی بیان
Dec 08, 2020