آل پاکستان انجمن تاجران نے پی ڈی ایم تحریک کا حصہ بننے کا اعلان کر دیا

لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران نے پی ڈی ایم کی تحریک کا حصہ بننے کا اعلان کردیا۔ مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر نے کہا ہے کہ تاجر برادری 13دسمبر کے جلسے میں شرکت کرکے حکومت کے خلاف تحریک کا حصہ بنے۔ نعیم میر کا ملک کی تاجر برادری سے کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک عروج پر ہے۔ پی ڈی ایم کا وہی موقف ہے جو پچھلے اڑھائی سال سے ملک کے ہر تاجر کا موقف ہے۔ حکومت معیشت کیلئے سکیورٹی رسک اور اس نے معیشت کو تباہ کیا ہے۔ کاروبار بند کیے ہیں اگر یہ حکومت مزید چلتی رہی تو پاکستان کا تاجر زندہ نہیں رہ سکے گا۔ تاجر کرونا وائرس کے تمام ایس او پیز اختیار کرتے ہوئے جلسے میں بھرپور شرکت کریں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...