لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے پی ٹی وی  کے  متعدد ملازمین فارغ

اسلام آباد ( کلچرل رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن کی انتظامیہ نے لاکھوں روپے ماہانہ مشاہرہ لینے والے متعدد ملازمین کو فارغ کر دیا۔یہ ملازمین 4لاکھ25ہزار سے 15لاکھ روپے ماہانہ مشاہرہ لے رہے تھے۔کنٹریکٹ پر لئے گئے ان ملازمین کو فارغ کئے جانے کی وجہ شدید مالی خسارہ بتایا گیا ہے۔پاکستان ٹیلی ویژن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد اس کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور وفاقی سیکرٹری نے منظوری دے دی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی وی کے3570ریگولر ملازمین ہیں۔فارغ ہونے والے ملازمین میں  15لاکھ روپے ماہانہ ٹنخواہ لینے والے مارکیٹنگ اور سٹریٹیجی اینڈ کنٹینٹ کے سربراہ خاور اظہر ،9لاکھ50ہزار روپے تنخواہ  ماہانہ لینے والے برانڈ ایمبیسڈرراشد لطیف، 8لاکھ 70 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے چیف آف ہیومن ریسورس محمد طاہر مشتاق،  8لاکھ 70 ہزار روپے  ماہانہ تنخواہ لینے والی چیف نیوز اینڈ کرنٹ آفیئرزقطرینہ حسین ، 8لاکھ 70 ہزار روپے  ماہانہ تنخواہ لینے والے چیف ٹیکنالوجی آفیسرنصر اے نقوی، 5لاکھ 5ہزار روپے  ماہانہ تنخواہ  ماہانہ لینے والے ایگزیکٹیو پروڈیوسرخرم انور، 5 لاکھ 5ہزار روپے  ماہانہ تنخواہ لینے والے ہیڈ آف سٹرٹیجی اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشن عاصم بیگ اور4لاکھ25ہزار روپے   ماہانہ تنخواہ لینے والے جی ایم (سیکیورٹی)کرنل(ر)ندیم نیازی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...