دبئی (نوائے وقت رپورٹ) عرب میڈیا نے کہا ہے کہ اماراتی حکام نے اسرائیلی مسافروں کو ائرپورٹ پر دو گھنٹے تک روکے رکھا۔ اسرائیلی مسافر فلائی دبئی کی پرواز سے پیر کی صبح تل ابیب سے دبئی پہنچے تھے۔ امیگرین حکام نے مسافروں کو دوبارہ آن لائن ویزا انٹری کیلئے کہا۔ تکنیکی خرابی کے باعث اسرائیل جانیوالی دیگر پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے اماراتی خارجہ حکام سے رابطہ کر کے اسرائیلی مسافروں کو درپیش مسئلہ فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
اماراتی حکام نے اسرائیلی مسافروں کو 2 گھنٹے ائرپورٹ پر روکے رکھا‘ ویزا انٹری کا مطالبہ
Dec 08, 2020