لاہور(کلچرل رپورٹر) چیئر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل سے اپر چترال میں چار ماہ سے ٹوٹے کورکو استارو پْل کی فوری تعمیر کی اپیل کردی، کورکو استارو پل ٹوٹنے سے ایک لاکھ افراد کا پاکستان کے دیگر علاقوں سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا ہے اور برفانی موسم میں پْل ٹوٹنے کے باعث علاقے میں اشیاء خورونوش، ضروریات اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ فوری طور پر اسٹئیل فیبریکیٹڈ برج جو اس موسم میں بن سکتا ہے، اسکو بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس پی چترال کے عہدے داران اور کارکنان سے وڈیو لینک کے ذریعے بات کرتے ہوئے کیا۔