کرونا ‘ پروموشن کیلئے سالانہ امتحانات میں50 مارکس چھٹیوں کے ہوم ورک کے شامل کئے جائیں گے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) کرونا وائرس کے پیش نظر طلبہ کی اگلی کلاسز میں پروموشن کے لئے سالانہ امتحانات میں50 مارکس چھٹیوں کے ہوم ورک کے شامل کئے جائیں گے۔ امتحانی پیپر 50 مارکس کے  انتخابی سوالات پر مشتمل ہوگا۔ پیپر کا باقاعدہ پیٹرن تیار کر لیا گیا حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر طلبہ کی پروموشن کو ہوم ورک سے مشروط کیا ہے جس کے لئے 50 فیصد چھٹیوں کے ہوم ورک کے مارکس شامل کیئے جائیں گے۔ ہوم ورک کی اسیسمنٹ کے لئے صوبہ بھر میں پہلے ہی سی ای اوز، ماسٹر ٹرینرز اور اے ای اوز کی ٹریننگ جاری ہے۔ ہوم ورک کی اسیسمنٹ کے لئے باقاعدہ طریقہ کار وضح کرلیا گیا ہے جس کے مطابق ہر مضمون کے ہوم ورک میں20 نمبر زبانی کوئز،15 نمبر ہوم ورک مکمل کرنے پر،10 نمبر درستگی اور 5 نمبر  پریزینٹیشن کے شامل ہوں گے۔ جبکہ ہر مضمون کا پیپر 50 مارکس کا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...