اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال وغیرہ کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس میں ملزمان پرفرد جرم کی کاروائی موخر کر دی،احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کیس کی سماعت کی۔، سماعت کے دوران احسن اقبال اور دیگر عدالت پیش ہوئے جبکہ احسن اقبال کے وکیل طارق محمود جہانگیری جج نامزد ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے، اور نیب پراسیکیوٹربھی مصروفیات کے باعث حاضر نہ ہوئے جس پر عدالت نے کہاکہ آج اس کورٹ کے پراسیکیوٹر موجود نہیں ہیں،یا آج انتظار کر لیں تو آج ہی فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے،جس پر ملزمان کے وکلا نے استدعاکی کہ آئندہ تاریخ رکھ لیں،جس پر عدالت نے احسن اقبال سمیت تمام پانچ نامزد ملزمان کی حاضری لگائی اورکیس کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کر دی۔