نوجوان پر اسرار طور پر جاں بحق، عالمی برادری بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے

اسلام آباد(اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر کے ضلع کولگام میں ایک کشمیری لڑکا اتوار اور پیر کی درمیانی شب پراسرار طورپر مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ضلع کے علاقے منز گام میں ان کے اہلخانہ کے ایک فرد نے گھر کے اندر لڑکے کی لاش پڑی ہوئی دیکھی ۔ فوری طورپر پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش برآمد کر لی ۔ پولیس کے مطابق مرحوم عبدالرشید وگے کا بیٹا رضوان احمد وگے تھا۔بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے طلبانے قابض انتظامیہ کی طرف سے تیز رفتارانٹرنیٹ سروسز کی معطلی کے خلاف سرینگر میںاحتجاجی مظاہرہ کیا ۔ان کاکہناتھا کہ سست رفتار ٹو جی انٹرنیٹ سروس اور نام نہاد آن لائن کلاسز کی وجہ سے ان کا پورا تعلیمی سال ضائع ہو چکا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طلبانے پریس انکلیو سرینگر میں احتجاجی مظاہرے کے دوران کہا کہ سست رفتار ٹو جی انٹرنیٹ سرو س کی وجہ سے ان کا ڈیڑھ سال ضائع ہو چکا ہے ۔ طلباکا کہناتھا کہ گزشتہ سال دفعہ 370کی منسوخی کے باعث ان کا ایک سمسٹرضائع ہو گیا تھا اور رواں سال بھی قابض انتظامیہ کی طرف سے انٹرنیٹ کی معطلی کے باعث وہ تعلیم حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیرمیں اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے کہاہے کہ بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے اپنے ملک کے ذرائع ابلاغ کو استعمال کیا جارہاہے جبکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے مقامی ذرائع ابلاغ کو حقائق دکھانے پر خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق، حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار کرے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکرٹری جنرل مولوی بشیر احمد عرفانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیرکے حوالے سے کئی قراردادیں منظور کی ہیں جن میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیاگیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ان قراردادوں کومنظورہوئے 72سال گزر چکے ہیں لیکن یہ مسئلہ آج بھی حل طلب ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموںو کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور کشمیری عوام روزانہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں لیکن عالمی ادارہ بھارت کے سامنے بے بس نظر آتا ہے اور باقی دنیا بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قرارداد وں کے مطابق مقبوضہ جموںو کشمیر میں ریفرنڈم کرائے ۔انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی ایک کے بعد دوسری نسل تنازعہ کشمیر کی نذر ہورہی ہے ۔اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔حریت رہنما نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں اقلیتوں پر جاری ظلم و ستم اور مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کا نوٹس لیں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا بنیادی حق، حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...