کابل ( شنہوا+انٹرنیشنل ڈیسک) افغان صوبے قندھار کے پولیس ہیڈ کوارٹر پر خود کش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس ہیڈ کوارٹر پر گارڈز نے ایک کار کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم تیز رفتار کار رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے مرکزی دروازے سے جا ٹکرائی اور زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد کار میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جبکہ جائے وقوعہ کا گھیرائو کر لیا گیا۔ 9 پولیس اہلکاروں سمیت 22 زخمی ہوئے۔ ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ دامان ضلع میں دھماکہ کیا گیا۔ قندوز میں فوجی چوکی پر حملے پانچ فوجی ہالک اور چار زخمی ہو گئے،دو اہلکار لاپتہ ہو گئے،آسٹریلیا کے گورنر جنرل ڈیوڈ ہرلے نے اپنے فویوں کو عوامی اعتماد بحال کرنے کا حکم دیا ہے،جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے بعد یہ حکم سامنے آیا ہے۔