ددوچھہ ڈیم پر جلد کام شروع کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،کمشنر

Dec 08, 2020

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ ددوچھہ ڈیم پر جلد کام شروع کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ مہوٹہ ڈیم کے تمام ضروری معاملات بشمول انتقالات اور معاوضوں کی تقسیم تیزی سے نمٹائے جارہے ہیں اور اس ضمن میں ورک شیڈول ترتیب دیا گیا ہے محکمہ سمال ڈیمر اور محکمہ ریونیو کے متعلقہ حکام کو ٹاسک دے دیئے گے ہیں اور ہر ہفتہ ان ڈیموں کے کام پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائیگا انہوں نے یہ بات سمال ڈیمز پر کام کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر کمشنر راولپنڈی کو چہان ڈیم پر جاری کام ہر بھی بریفنگ دی گئی۔

مزیدخبریں