خانیوال(نمائندہ نوائے وقت )ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات کی عدم توجہ کے باعث اندرون شہر دھواںچھوڑنے والے رکشوں نے انسانی زندگی اجیرن بنادی شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ کروڑوں روپے ماہانہ تنخواہیں وصول کرنے والے ٹریفک پولیس اور ماحولیات کے اہلکاروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شہر بھر میںد ھواں دینے والے موٹرسائیکل اور رکشوں نے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی پھیلارکھی ہے بلکہ اس کی وجہ سے شہر ی سانس، گلے اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں شہریوں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
خانیوال :اندرون شہر رکشوں کے دھویں سے آلودگی، شہری بیماریوں میں مبتلا
Dec 08, 2020