محکمہ سوئی گیس مری پر کرپشن کے الزمات معمول بن گئے 

  مری(نامہ نگار خصوصی) محکمہ سوئی گیس مری پر کر پشن کے الزمات معمول بن گئے ہیں۔ ایسے میں اہلکا روں کی من مانیاںاورسرعام سوئی گیس کے ڈیمانڈ نو ٹس پر اور پھر’’ لپیاں‘‘ لگانے کیلئے بھی صارفین سے بھاری ڈیمانڈ پر کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ۔  ایسے میںعلاقہ سنیوہ ہوتر گہل کے صارفین نے شکایات کے انبار لگاتے ہوے بتایا کہ مری میںڈیمانڈنوٹس کیلئے لاکھوں روپے لینے کے باوجود پائپ لائن پر لپیاں لگانے کیلئے بھی 5 ہزار روپے فی لپی کی ڈیمانڈ کردی 2 ہزار فٹ گیس پائپ لائن بچھادی جبکہ 13 میٹر لگنے ہیں سوئی گیس مری کے اہلکاروں نے 20 ہزار روپے فی میٹر کی ڈیمانڈ کی ہے یہ ٹوٹل رقم 2 لاکھ ساٹھ ہزار بنتی ہے۔ایسے میں سنیوہ مری کے رہائشی عبدالرحمن ولد محمدنیاز اور دیگر نے اپنے بیان میں کہا کہ پیسے وصول کرنے کیلئے گیس اہلکاروں نے ایک ایجنٹ رکھاہوا ہے جو صارفین سے پیسے وصول کرتا ہے عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ پیسے لیکر رات کو بغیر کھدائی کئے زمین پر پائپ اوپن چھوڑ دئیے ہیں جو کسی بھی حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں حالانکہ محکمہ سوئی گیس کے اصول کے مطابق گیس پائپ لائن کو زمین کھود کا گہرائی میں بچھایا جاتا ہے ،گزشتہ ہفتے رات کے اندھیرے میں علاقہ میں 5 گھروں کی لپیاں لگائی گئیں انہوںنے محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں فوری نوٹس لینے اور متعلقہ اہلکاروں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کرنے اصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن