اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں معذور مسافر وں نے حال ہی میں چلائی جانے والی سی پیک اورنج لائن میٹرو ٹرین پر خوشی کا اظہار کیا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق روشن خان نابینا لیکن بہت خوش ہیں کیونکہ ان کی معذوری اب ان کے آزاد سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ وہ داروغ والا سے پبلک ٹرانسپورٹ پر بیٹھ کر بغیر کسی مدد کے علی ٹاون روانہ ہو ئے ۔ان کا بغیر کسی مدد کے سفر اورنج لائن ٹرین کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ، یہ پہلا ماس ٹرانزٹ ریل پروجیکٹ سی پیک کے تحت مکمل ہوا اور شروع کیا گیا ، جو پہلے ہی پاکستانی عوام کی سماجی و اقتصادی خوش قسمتی کا ذریعہ ہے۔ میٹرو ٹرین لاہورکا شاندار نظا رہ کرنے کے لئے اس کی آنکھیں نہیں ہیں لیکن وہ معذور ہونے کے باوجود اس نظارے کو محسوس کر سکتے ہیں اس کی وجہ سے زندگی آسان ہوئی ہے۔ سی ای این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ایک ایسے معاشرے کا خواب دیکھا جس میں زندگی آسان اور خوشگوار ہو اور یہ کہ جس میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے آزادانہ رسائی ہو۔ انہوں نے بتایا میٹرو ٹرین لاہور نے کچھ دن پہلے ہی ان کے خواب کو پورا کیا ہے۔ ضعیف ہونے کے باوجود میںآزادانہ نقل و حمل کی سہولیات کا اپنا بنیادی حق چاہتا تھا۔ لیکن اس کی فراہمی غیر فعال تھی۔ واضح طور پر اس کا کریڈٹ سی پیک میٹرو ٹرین کو جاتا ہے، جو چین کے تعاون سے ممکن ہوا، جو پاکستان کا ایک اچھا دوست ہے۔ 03 دسمبر کو دنیا بھر میں معذور ی کے شکار افراد کا عالمی دن منایا گیا۔ پاکستان نے بھی اس دن کو منایا۔ لیکن اس بار معذوروں کو بنیادی سفری سہولیات دینے کی وجہ سے فخر محسوس کیا گیا۔ اس کی وجہ میٹرو ٹرین لاہور ہے۔غیر سرکاری تنظیم ، پنجاب سے وابستہ افراد کے سرکاری عہدیدار حمت علی نے کہاکہ میٹرو ٹرین نے پنجاب میں خصوصی افراد کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے کیلئے حکومت کی مدد کی تاکہ اپنے وعدے کو پورا کریں کیو نکہ حکومت نے 10 جنوری 2020 کو ایک قانون پاس کیا تھا ۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (پی ایم اے) جی ایم آپریشنز محمد عزیر شاہ نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب معذورمسافرآزادانہ طور پر میٹرو ٹرین میں سہولیات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔