اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ آدھے مفرور آدھے ضمانتی استعفی لینے کی بات کرتے ہیں، پی ڈی ایم کی شناخت کرپشن زدہ ٹولے سے زیادہ کچھ نہیں، لوٹ مار کے سوال پر کانپتی ٹانگیں ہارڈ ٹاک میں پوری دنیا دیکھ چکی۔ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے ناکام جلسے آپ کے پِٹے ہوئے بیانیے کا مظہر ہیں، عوام کا حق مارنے والے عوامی مسائل کیا جانیں ؟ ڈھٹائی سے کورونا پھیلا کا باعث بننے والے عوام کیلئے خطرہ ہیں۔