نشاندہی پر درخت چوروں کیخلاف کاروائی ملزمان کی چیف آفیسر اورعملے کو دھمکیاں 

کہروڑپکا (خبر نگار) بستی چوکی پرانی موضع رند جادہ کے رہائشی محمد رفیق و دیگر سڑ ک کنارے لگے دو لاکھوں روپے مالیت کے درخت کاٹ رہے تھے میڈیا نے نشاندہی کی تو اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر نے چیف آفیسر بلدیہ کو کاروائی کرنے کی ہدایت کی جس پر چیف آفیسر علی احمد عملہ سمیت وہاں پہنچے تو ملزمان مذاحمت اوردھمکیوں پر اتر آئے اورکہا کہ یہ درخت ہماری ملکیت ہے ہمیں حلقہ پٹواری رانا افتخار کانجو نے لکھ کر دیا ہے جس پر ثبوت بھی پیش کیا معاملہ اسسٹنٹ کمشنر کے نوٹس میں آنے پر انہوں نے پٹواری افتخار کانجو کی سخت سرزنش کی اورکہا کہ آئندہ شکایت پر تمہارے خلاف مقدمے کا اندراج کیا جائے گا ۔جبکہ چیف آفیسر بلدیہ نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف استغاثہ دے دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن