سخت کرونا ایس اوپیز: ٹیم ذہنی وجسمانی طورپرمتاثرہوئی:مصباح الحق

 لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) مصباح  الحق نے تسلیم کیا ہے کہ نیوزی لینڈ میں سخت کورونا ایس او پیز نے کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر متاثر کیا،کرائسٹ چرچ سے روانہ ہونے کے بعد سب پس پشت جائے گا، صرف کرکٹ پر توجہ مرکوز ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہناہے کہ ہم مشکل حالات میں صبر اور برداشت کا بہترین مظاہرہ کرنے والے ان تمام کھلاڑیوں اور معاون سٹاف ارکان کے شکرگزار ہیں،انھوں نے کرونا کی عالمی وباکے دوران کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کوچ نے کہا کہ دنیا کے ہر نامور ایتھلیٹ کو اپنے ملک کی نمائندگی سے قبل ایک مخصوص ماحول درکار ہوتا ہے جہاں وہ اپنی تیاری مکمل کرسکے، ہم عوام کی صحت اور حفاظت کے لیے بنائے گئے نیوزی لینڈ کے قوانین کا مکمل احترام کرتے ہیں تاہم اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتاکہ بعض قواعدوضوابط کے نفاذ نے ہمارے کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طورپر متاثر کیا ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ ہم جب اپنی ا?ئسولیشن کی مدت مکمل کرکے کرائسٹ چرچ سے روانہ ہوں گے تو سب کچھ پس پشت رہ جائے گا، پھر ہماری تمام تر توجہ دونوں طرز کی کرکٹ پر مرکوز ہوجائے گی۔انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اپنی ہوم کنڈیشنز میں ایک مضبوط ٹیم ہے، حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کارکردگی اس کا واضح ثبوت ہے۔

ای پیپر دی نیشن