کراچی(نیوزرپورٹر)لائنز کلب ملتان میں اسٹریٹ لائبری قائم کرے گی۔ ملتان میں اسٹریٹ لائبریری کو کتاب کلچر کے فروغ کے لئے خدمات کے اعتراف میں کمشنر کراچی افتخار علی شالوانی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ لائبریری کا نام آئی اے ایس (افتخار علی شالوانی ) رکھا جائے گا لائبریری کے قیام کے لئے لائنز کلب نے اقدامات شروع کر دئے ہیں۔ اس بات کا اعلان لائزکلب کے کنٹری ہیڈ محمد افضل سپرانے کمشنر کارنر میٹروپول پر لائنز کلب کی جانب سے کمشنر کراچی کو تین ہزار کتابوں کا عطیہ دینے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ کمشنر کراچی و ایڈمنسٹریٹر افتخار شالوانی نے لائنز کلب سے کتابیں وصول کیں۔انھوں نے لائنز کلب کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا کہ یہ کتابیں کراچی کے مطالعہ کے شوقین افراد کے لئے قیمتی تحفہ ہے۔ یہ کتابیں اسٹریٹ لائبریری اور فرئر ہال لائبری میں رکھی جائیں گی۔اس سے کتاب کلچر ں کے فروغ کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ دیگر اداروں کو بھی چاہئے کہ وہ کتابوں کا کلچرفروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں اپنے اداروں اور مختلف علاقوں میں اسٹریٹ لائبریاں قائم کریں انتظامیہ ان کی ہر ممکنہ مدد کرے گی انھوں نے کہا کہ لیاری میں بھی ایک اسٹریٹ لائبریری قائم کی گئی ہے جس سے لیاری کے لوگ خصوصا کتابوں کے شوقین طلبہ بھرپور استفادہ کر رہے ہیں نارتھ ناظم آباد میں لائبریری کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں مطا لعہ کے فروغ کے لئے عدم توجہی کا شکار سرکاری لائبریریوں کوبحال کرنیکی کوششیں جاری ہیں مختلف لائبریریاں بحال کر دی گئی ہیں فرئیر ہال لائبریری کو بحال کر دیا گیا ہے کوشش کی جارہی ہے شہر کی مرکزی پبلک لائبریری جلد قایم کی جائے گی۔ نجی لائبریریوں کے ساتھ رابطہ و تعاون کے ساتھ لائبریریوں کو بہتر بنانے کی مربوط کوششیں کی جارہی ہیں۔تقریب سے کنٹری ہیڈ لائنز کلب محمد افضل سپرا ، پاسٹ انٹرنیشنل ڈائریکڑ ملک خدا بخش اور وائس کنڑی ہیڈ لائن عائشہ ملک نے بھی خطاب کیا۔