اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر پنجاب راجہ بشارت کی نااہلی سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کر دیا ۔نااہلی کی یہ درخواست راجا بشارت کی سابقہ اہلیہ سیمل وحید نے دائر کی،جسٹس محسن اختر کیانی کی عدم دستیابی کے باعث محفوظ شدہ فیصلہ نا سنایا جاسکا،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 28 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق وزیر قانون پنجاب نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولا ہے۔وکیل درخوارست گزار کے مطابق راجہ بشارت کو 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے راجہ بشارت کی نااہلی سے متعلق محفوظ فیصلہ پھر موخر کر دیا
Dec 08, 2020