باجوڑ میں  سیکیورٹی فورسز کا آپریشن  خودکش بمبار نے خود کو اڑادیا

باجوڑ(نامہ نگار)  باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کامیاب کاروائی، تخریب کاری کابڑا منصوبہ ناکام۔سکیورٹی فورسز کے مطابق ضلع باجوڑ کے تحصیل ناوگئی کے علاقے سیدا شاہ، تنگی بازار میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا ۔آپریشن کے دوران خودکش بمبار نے خود کو اڑا دیا۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملوث افراد کے خلاف آپریشن کا اغاز کیا ہے۔ واضع رہے کہ باجوڑ میں گزشتہ چند دنوں میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کاروائی کر کے کالعدم دہشتگردوں کے کئی کمانڈرز کو مارا اور دیگر کو گرفتار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن