کرونا: عالم دین زرولی، 2ڈاکٹر سپرنٹنڈنٹ بناولنٹ پنجاب سمیت 71جاں بحق

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی+ خصوصی نمائندہ+ نوائے وقت رپورٹ)  پاکستان میں کرونا کیسز اور اموات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار 294 ہے جس میں سے 3 لاکھ 56 ہزار 542 صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ اموات 8 ہزار 398 تک پہنچ گئی ہیں۔ ملک میں مزید 3 ہزار 795 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جو 9.71 فیصد کی مثبت شرح ہے، مزید 71 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک ہزار 530 افراد شفایاب ہوئے، مجموعی طور پر فعال کیسز 55 ہزار 354 ہوگئے۔ صوبہ سندھ میں مزید 2 ہزار 13 کیسز کا اضافہ اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 84 ہزار 486 تک پہنچ گئی۔ ای این ٹی سرجن ڈاکٹر، معروف عالم دین زرولی خان سمیت مزید41 مریض انتقال کرگئے۔ اموات کی تعداد 3 ہزار 60 تک پہنچ گئی۔ صوبہ پنجاب میں کرونا کے 807 نئے کیسز سامنے آئے، متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 762 ہوگئی۔  مزید 15 مریض لقمہ اجل بنے، پنجاب میں اموات کی تعداد 3 ہزار 177 ہوگئی۔  خیبرپی کے میں مزید 456 افراد متاثر، متاثرین کی تعداد 49 ہزار 676 ہوگئی۔  صوبے میں لیڈی ڈاکٹر، مزید 9 مریضوں کا انتقال ہوا، مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 413 تک جا پہنچی۔ بلوچستان میں  26 کیسز، مجموعی تعداد 17 ہزار 466، مرنے والوں کی تعداد 169 پر برقرار ہے۔ اسلام آباد میں مزید 402 کیسز کی تصدیق ہوئی، تعداد 32 ہزار 816 ہوگئی۔ مزید ایک مریض جاں بحق بھی ہوا، اموات بڑھ کر 341 ہوگئیں۔ آزاد کشمیر میں کرونا کے78 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق، متاثرین کی تعداد 7 ہزار 356 ہوگئی۔ مزید 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، تعداد 181 تک جا پہنچی۔ گلگت بلتستان میں 13 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 4 ہزار 732 ہوگئی۔  مجموعی اموات 98 پر برقرار ہے۔ پاکستان میں  سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 542 ہوگئی۔ کرونا ویکسین کی خریداری کے لیے کابینہ کی خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ کمیٹی میں وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وزیراعظم کے معاون خصوصی حماد اظہر، معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ثانیہ نشتر اور ڈاکٹر فیصل سلطان شامل ہیں۔ کرونا میں مبتلا سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیو کراچی کے ڈاکٹر وارث انتقال کرگئے۔سندھ میں انتقال کرجانے والے ڈاکٹرز کی تعداد چالیس ہوگئی ہے۔ دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 6کروڑ 70لاکھ 63ہزار 428 ہوگئی ہے۔ امریکہ 1کروڑ47لاکھ 56ہزار914 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 96لاکھ77ہزار203 مصدقہ کیسزکے ساتھ دوسرے اور برازیل 66لاکھ 3ہزار 540 مصدقہ کیسز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پیر کو ہونیوالے این سی او سی  فورم کو بتایا گیا کہ پچھلے دو ہفتوں سے روزانہ کی بنیاد پر کئے جانے کرونا ٹیسٹ کی تعداد 40 ہزار سے زیادہ ہے۔81 فیصد کرونا کے مثبت کیسز بڑے شہری مراکز سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان بھر میں 4 ہزار 503 سمارٹ لاک ڈان لگائے گئے ہیں ان سمارٹ لاک ڈائونز  کا نفاذ 15 لاکھ 12 ہزار 903 افراد پر اثر انداز ہو گا۔ فورم کو بتایا گیا کہ ملک میں کرونا  وائرس کے مثبت کیسز کا تناسب 9.71 فیصد ہے۔سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب کراچی میں 21.31 فیصد دیکھنے میں آیا، اس کے بعد ایبٹ آباد میں 17.86فیصد اور پشاور میں 16.66 فیصد رہا۔ پاکستان بھر میں کورونا کے  2 ہزار 539 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے 322 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے مزید 3 ڈاکٹرز میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ تینوں ڈاکٹرز نے خود کو قرنطینہ کر لیا متاثرہ ڈاکٹر میں ایک میڈیکل اور دو ٹرینی میڈیکل آفیسرز ہیں۔ ایران کی قدس فورس کے سینئر ممبر کرونا وائرس سے ہلاک ہور گئے عرب خبر رساں ادارے کے مطابق فدس فورس کے سینئر ممبر بریگیڈئر جنرل عبدالرسول اوستوار عراق میں تعینات تھے جہاں وہ کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کر گئے۔پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر بھی رہ چکے تھے دو ماہ سے کومے کی حالت میں تھے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے ذاتی وکیل بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔  امریکہ میں کرونا مریضوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گئی، ویکسین کی منظوری کے بعد 11دسمبر سے ویکسینیشن کے آغاز کا امکان ہے۔ امریکہ میں گزشتہ روز کرونا سے 2 ہزار 637 اموات جبکہ 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب بناولینٹ فنڈ کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد مسود کرونا وائرس باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ مرحوم سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کرونا ٹیسٹ منفی آ گیا۔معروف عالم دین اور جامعہ احسن العلوم کے مہتمم مفتی زرولی خان کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ مفتی زرولی خان پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کافی عرصے سے آکسیجن پر تھے۔ مولانا زرولی خان 1953ء میں جہانگیرہ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے دینی تعلیم بنوری ٹاؤن سے حاصل کی جس کے بعد 1978ء میں گلشن اقبال میں مدرسہ احسن العلوم کی بنیادی رکھی جو اب جامعہ احسن العلوم کے نام سے پہچانی جاتی ہے۔ خیبر پی کے میں کرونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر انتقال کر گئیں۔ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر عالیہ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...