اسلام آباد(سہیل عبدالناصر) پاکستان اور چین کی فضائی افواج رواں ماہ مشترکہ فضائی مشقیں کریں گی۔ گزشتہ برس پاکستان کے خلاف بھارت کی فضائی جارحیت اور پاکستان کے دندان شکن جواب کے باعث پاک چین مشقوں کی اہمیت دو چند ہو جاتی ہے۔ چین کی وزارت دفاع نے ان مشقوں کا اعلان کیا ہے۔ فضائیہ کے ترجمان نے اس حوالے سے تا دم تحریر کوئی جواب نہیں دیا۔ذرائع کے مطابق چین کی جانب سے ان مشقوں میں لڑاکا طیارے، دشمن کے حملوں کی پیشگی اطلاع دینے والے ارلی وارننگ نظام، ٹرانسپورٹ طیارے اور متعدد دیگر فضائی اثاثے حصہ لیں گے۔ باور کیا جاتا ہے کہ لڑاکا طیاروں میں جے ٹن سی، جے الیون، الیکٹرانک وارفئیر نظام کے حامل وائی این جی(جی ایکس الیون)، مشقوں میں حصہ لینے والے بیڑے کا حصہ ہوں گے۔واجھ رہے کہ اس سلسلہ کی گزشتہ مشق میں روسی ساختہ ایس یو تھرٹی،جے ٹن، جے الیون، جے الیون ، جے ایچ سیون، اور کے جے 500 ارلی وارننگ کے حامل چ طیاروں نے حصہ لیا تھا۔