لاہور(آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بھی کلینیکل ٹرائل کی چین سے آنے والی کرونا بچا ویکسین لگوالی۔ تفصیلات کے مطابق چین کی تیار کردہ انسداد کرونا ویکسین کے ٹرائل پاکستان سمیت مختلف ممالک میں جاری ہیں اور اب تک معروف شخصیات سمیت ہزاروں افراد رضاکارانہ طور پر آزمائشی ویکسین لگواچکے ہیں۔ کرونا بچا ویکسین لگوانے والے رضاکاروں میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا نام بھی شامل ہوگیا ہے جنہیں کلینیکل ٹرائل فیز تھیری کی ویکسین لگائی ہے۔ وائس چانسلر یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ویکسین لگائی گئی جبکہ اعجاز شاہ کے عملے کو بھی کرونا سے بچا کی ویکسین لگائی گئی ہے۔ پروفیسر جاوید اکرم کے مطابق کہ یونی ورسٹی میں 2 اکتوبر سے کرونا ویکسین کے ٹرائلز جاری ہیں، اور اب تک 7 ہزار سے زائد افراد پر کرونا ویکسین کے ٹرائلز کیے جا چکے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بھی چین کی آزمائشی ویکسین لگوا لی
Dec 08, 2020