پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکارہیں:عامر اکرام

Dec 08, 2020

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی سیکرٹری اطلاعات عامر اکرام بٹ نے کہا  کہ پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اپوزیشن کی تحریک سے حکومتی وزراء اور مشیروں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں 13دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب ہوگا عمران نیازی اور حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہر صورت ناکام ہونگے مہنگائی و بیروزگاری سے تنگ عوام پی ڈی ایم کے جلسوں میں شرکت کررہی ہے گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ میں حکمرانوں کی رخصتی کی بنیاد رکھ دی گئی قائد عوام میاں نوازشریف اقتدار نہیں بلکہ آئین وقانون کی جنگ لڑرہے ہیں حکمران اپوزیشن کوکچلنے کی بجائے معاشی استحکام کیلئے اقدامات کریں غیور عوام کے سامنے نااہل حکمرانوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے  آج گجرات میں ہونیوالے مسلم لیگ ن کے ڈویژنل اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے جبکہ صوبائی صدر رانا ثناء اللہ، جنرل سیکرٹری سردار اویس خان لغاری کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں ڈویژن بھر سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی عہدیدار اور ٹکٹ ہولڈرز بھرپور شرکت کرینگے۔

مزیدخبریں