وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج کرپٹ مافیا کے تابعداروں کے اجلاس میں عوام کی لوٹی ہوئی دولت کے تحفظ اورملک میں شرانگیزی کےایجنڈے پرغور کیا جائے گا، "اقتدار کی باری ہر باری لینےوالوں کوعوام کی باری پسندنہیں آرہی"۔
منگل کو وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ خاندانی اورموروثی مفادات میں جکڑے جتھےہوس اقتدار میں عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کامنصوبہ بنائیں گے۔