اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل ریٹائرڈ  عاصم سلیم باجوہ سے  ملاقات

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل ریٹائرڈ  عاصم سلیم باجوہ سے  ملاقات کی۔ ملاقات میں سی پیک کے تحت خیبرپختونخواہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جس سلسلے میں اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملکی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے، خیبرپختونخواہ میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔رشکئی اکنامک زون سے علاقے میں عوام کو روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، اکنامک زون اور سی پیک سے کاروباری مواقع فراہم ہوں اور تجارت کے ساتھ سفری سہولیات بھی میسر اآئے گی۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون کا افتتاح جلد کردیا جائے گا اور اس کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے اور سی پیک کے دیگر منصوبوں پر جلد کام مکمل ہوجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن