لاہور(سپورٹس رپورٹر)حسن طارق رحیم میموریل اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں ٹورنامنٹس کے چوتھے روز سات میچز کھیلے گئے، لاہور جم خانہ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں عقیل خان اورشہزاد خان نے ایک زبردست مقابلے کے بعد عمران اور طارق کو چھ ایک اور چھ تین سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ دوسرے میچ میں ایم عابد اور وقاص نے احمد اور شعیب کے خلاف چھ تین اور چھ چار سے فتح حاصل کی۔ تیسرے میچ میں بھائیوں کی جوڑی مزمل اور مدثر نے ثاقب اور نعمان کو چھ دو اور چھ دو سے مات دی۔ چوتھے اور آخری ڈبلز میں ہیرا عاشق اور یوسف نے احمد چوہدری اور ابدال کے خلاف کامیابی پائی۔ بوائز انڈر 18 مقابلوں میں ایم شعیب نے مہاتر محمد کو چھ ایک اور چھ صفر سے شکست دی، دوسرے میچ میں عاقب حیات نے ہشیش کمار کو چھ صفر، چار چھ، اور چھ چار سے ہرایا۔