جوڈیشل کمشن:اسلام آباد ہائیکورٹ کے2ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی منظوری

Dec 08, 2021


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کے لئے قائم جوڈیشل کمشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ گزشتہ روز جوڈیشل کمشن کا اجلاس چیف جسٹس گلزار احمد  کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمشن کے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ایڈیشنل ججز جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ کمشن نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مزیدخبریں