اسلام آباد‘  مزدوری کی رقم نہ ملنے پر نوجوان  مین لائن کے150 فٹ بلند کھمبے پر چڑھ گیا

Dec 08, 2021


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راول ڈیم چوک میں ایک نوجوان مزدوری نہ ملنے پر واپڈا کی مین لائن کے150 فٹ بلند ہائی وولٹیج کے کھمبے پر چڑھ کر انتہائی بلندی پر بیٹھ گیا۔کافی تگ و دو کے بعد کھمبے پر چڑھے شخص کو ہائیڈرولک کرین کی مدد سے اتار لیا گیا جس نے اپنا نام فاروق سکنہ صوابی بتایا۔ جسکی جیب سے آئس سمیت دیگر منشیات برآمد ہوئی جس کیخلاف اقدام خود کشی اور منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزیدخبریں