سری لنکن شہری کی ہلاکت کی مذمت‘ میڈیا نے پورا بیان نشر نہیں کیا‘ اپوزیشن کی پوائنٹ سکورنگ افسوسناک: پرویز خٹک 

Dec 08, 2021


نوشہرہ (این این آئی) وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ میڈیا نے سیالکوٹ واقعہ سے متعلق میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا۔ میرے بیان کی مکمل عکاسی نہیں کی گئی کہ میرے کہنے کا مقصد کیا تھا اوپر سے اپوزیشن میرے بیان پر پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے جو بہت افسوسناک ہے۔

مزیدخبریں