موٹر وے زیادتی کیس: سزائے موت کیخلاف اپیل پر پراسیکیوشن کو نوٹس

Dec 08, 2021


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی مجرم عابد ملہی کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت پر مدعی سردار شہزاد اور پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردئیے۔ جسٹس چوہدری عبدالعزیز کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل کی سماعت کی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو اپیل کا مکمل ریکارڈ پراسیکیوٹر کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ مجرم عابد ملہی کی جانب سے سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بریت کی استدعا کی گئی ہے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب ارشد فاروقی بھی عدالت پیش ہوئے۔

مزیدخبریں