امارات میں دنیا کے مختصر ترین کاروباری ہفتے کا نفاذ،جمعہ کو ہاف ڈے، ہفتہ، اتوار عام تعطیل


دبئی (نیٹ نیوز)متحدہ عرب امارات دنیا کا وہ ملک بن گیا ہے جہاں کے رہائشی اب ہفتے میں ساڑھے 4 دن کام اور ڈھائی دن چھٹی کریں گے۔درحقیقت یو اے ای مشرق وسطیٰ کا پہلا ملک ہے جہاں جمعے کی بجائے اب ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیل ہوگی جبکہ جمعہ کو آدھے دن کام اورآدھے دن چھٹی ہوگی۔حکام کے مطابق اس تبدیلی کا نفاذ یکم جنوری 2022 سے سرکاری اداروں پر ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن