سوات(نامہ نگار)مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، زلزلہ محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور عمارات سے کھلے مقامات پر نکل آئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی زیر زمین گہرائی 145 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز پاک افغان تاجکستان بارڈر کا علاقہ تھا، ابتدائی طورپر زلزلہ سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے ۔