پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت ولائیوسٹاک محب اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت زراعت اور لائیو سٹاک کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے بنجر زمینوں کو سیراب کرنے کے لیے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے زرعی یونیورسٹی پشاور میں ورلڈسوئل ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور جہان بخت، ڈی جی سوئل اینڈ واٹر کنزرویشن یاسین خان وزیرودیگر موجود تھے۔