اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین سے ترک کوکا کولا کمپنی کے ایک وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت اس کے نائب صدر کارپوریٹ افیئر سنان سیم ساہین نے کی ،مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں اور تاجروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس نے مراعات اور مکمل تعاون فراہم کرکے کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔وفد نے پاکستان میں ترک کوکو کولا کمپنی کے کاروباری آپریشنز پر پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ وفد نے ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں، پاکستان میں مشروبات کی صنعت کے پھیلاؤ اور اقتصادی ترقی میں اضافے سے متعلق متعدد سفارشات اور تجاویز بھی شیئر کیں۔