اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ مشن میں چینی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے بیجنگ 2022 کے سرمائی اولمپکس کا نام نہاد "سفارتی بائیکاٹ" ایک خود ساختہ سیاسی ڈرامہ ہے۔ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز دنیا بھر کے تمام سرمائی کھیلوں کے کھلاڑیوں اور شائقین کا ایک اجتماع ہیں، جنہیں نمایاں طور سے ہونا چاہیئے۔ گیمز کی کامیابی کا انحصار مٹھی بھر ممالک کے سرکاری حکام کی شرکت پر نہیں ہوتا۔بیان میں کہا گیا کہ میزبان ملک کے طور پر، چین بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کے لیے تیار ہے، جس میں تمام کھلاڑیوں اور مہمانوں کو شرکت کی کھلی اجازت ہے۔